اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبجلی قیمتوں میں کمی،دستیابی بہتر بنانے کیلئے پاور سیکٹر میں اصلاحات شروع

بجلی قیمتوں میں کمی،دستیابی بہتر بنانے کیلئے پاور سیکٹر میں اصلاحات شروع

نیشنل ٹاسک فورس نے بجلی قیمتوں میں کمی،دستیابی بہتر بنانے کیلئے پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کر دیا۔ایک بیان میں چیئرمین نیشنل ٹاسک فورس و وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کر دیاگیا ہے جس کا مقصد بجلی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 9.5ارب ڈالرز تک پہنچنے کی وجہ سے یہ اصلاحات ناگزیر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں سے صارفین بجلی خرید سکیں گے،

اقدام سے  ایک ہی ڈسٹری بیوٹر پر انحصار کم ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے کچھ آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کی جانچ پڑتال کی ہے جبکہ کچھ آئی پی پیز کیساتھ پرانے کنٹریکٹ ختم بھی کئے ہیں جس سے بجلی قیمت اور حکومتی اخراجات کم ہوئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!