منگل, جولائی 29, 2025
پاکستانوزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون...

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

زیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی ولی عہد اور مملکت سعودی عرب کے وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں وزیراعظم نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد و وزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہاکہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار میں جاری دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے سعودی وفد کے حالیہ دورے کا ذکر کیا اور اس دورے کے دوران دستخط کردہ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) کی بنیاد پر پاک سعودی معاشی شراکت کا احاطہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں بے پناہ تباہی ہوئی ہے

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!