پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین، گوئی ژو کے سابق پارٹی سربراہ کو رشوت لینے پر سزائے...

چین، گوئی ژو کے سابق پارٹی سربراہ کو رشوت لینے پر سزائے موت کا حکم

تھیان جن (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ گوئی ژو صوبائی کمیٹی کے سابق سیکرٹری سن ژی گانگ کو رشوت لینے کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے، انہیں دوسال قید بھی بھگتنا ہوگی۔

یہ سزا چین کے شمالی بلدیاتی علاقے تھیانجن کی ایک عدالت نے منگل کے روز سنائی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سن کو زندگی بھر کے لئے سیاسی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے ۔ ان کی تمام ذاتی جائیداد ضبط کرلی جائے گی جبکہ غیرقانونی طور پر حاصل کردہ فوائد برآمد کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادیئے جائیں گے۔

فیصلے کے مطابق دو سال کی سزا بھگتنے اور قانون کے تحت جرمانے کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے بعد مزید رعایت یا پیرول پر رہائی کی اجازت نہیں ملے گی۔

سن کو غیر قانونی طور پر 81 کروڑ 30 لاکھ یوآن (تقریباً 11 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد رشوت لینے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ یہ رقم انہوں نے خود یا دوسروں کے ذریعے وصول کی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!