اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننوریم برگ تجارتی میلے میں چینی ایجادات کی دھوم

نوریم برگ تجارتی میلے میں چینی ایجادات کی دھوم

جرمنی۔ نوریم برگ میں کھلونوں کی عالمی نمائش میں چینی نمائش کنندہ ایک مہمان سے گفتگو کر رہا ہے۔(شِنہوا)

نوریم برگ(شِنہوا)چینی سرمایہ کاروں نے نوریم برگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی موجدین کے تجارتی میلے میں دھوم مچا دی۔ چین کے شرکاء نے میلے میں 90 سے زائد ایجادات پیش کیں۔

سنگھوا یونیورسٹی کے نمائشی مقام پر رکھی گئی ایجادات میں تھری ڈی پرنٹ کا میموری مواد شامل تھا جس نے کئی حاضرین کو متوجہ کیا۔

یونیورسٹی کے ایک طالب علم ژانگ سونگیان نے ہائیڈرو جیل مرکب کو چمٹے سے مضبوطی سے پکڑ کر آلے میں ڈال کر دکھایا۔ اس مواد کو پھر ایک مخصوص شکل میں ڈھال دیا گیا۔

ژانگ نے کہا کہ اس مواد کی حیاتیاتی مطابقت اچھی ہے لہٰذا اسے مستقبل میں ایتھروسکلیروسز جیسے دل کے امراض میں سٹنٹس ڈالنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

50  سے زائد چینی یونیورسٹیوں، کمپنیوں اور تحقیقی اداروں نے 3 روزہ میلے میں شرکت کی۔ ان کے منصوبے علاج معالجے، تعمیر، پانی کو ذخیرہ کرنے اور کمپیوٹر سمیت وسیع شعبوں پر مشتمل تھے۔

بیجنگ گرافین انسٹی ٹیوٹ نے نئی قسم کی حرارت کے انتظام کی ٹیکنالوجی پیش کی جسے علاج معالجے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی گرافین مواد سے حاصل ہونے والی حرارت کو اسی ارتعاش پر انسانی خلیوں سے منسلک کرکے ایک حرارت پر مبنی اثر پیدا کرتی ہے جس سے پٹھوں کا تناؤ اور تھکاوٹ کم ہوتی ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف انونشنز کے وائس چیئرمین ہی ژین فو نے کہا کہ چینی شرکاء کے منصوبےعالمی سرمایہ کاروں کے لئے تعاون کے بھرپور مواقع اور تجارتی قدر فراہم کریں گے۔

1948 میں قائم کئے گئے اس تجارتی میلے کا مقصد دنیا بھر سے جدید ایجادات کمپنیوں اور عوام کو پیش کرنا ہے جس سے موجدین کو کاروباری مواقع کی تلاش اور صارفین کی رائے جاننے میں مدد ملے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!