اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ڈاکٹروں نے سمارٹ فون کے ذریعے چھاتی کے سرطان کی تشخیص...

چینی ڈاکٹروں نے سمارٹ فون کے ذریعے چھاتی کے سرطان کی تشخیص کا نظام تیار کرلیا

چینی ڈاکٹروں نے سمارٹ فون کے ذریعے چھاتی کے سرطان کی تشخیص کا مصنوعی ذہانت کا نظام تیار کرلیا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی ڈاکٹروں کی ٹیم چھاتی کے سرطان کی تشخیص کے لئےمصنوعی ذہانت پر مبنی انفراریڈ تھرموگرافی (اے آئی۔ آئی آر ٹی) نظام تیار کر رہی ہے۔ اس نظام سے صارفین ایک ایپ کی مدد سے انفراریڈ کیمروں کو اپنے سمارٹ فون سے منسلک کرکے سرطان کے خطرے کی سطح جانچ سکیں گے۔

بیجنگ میں قائم پیکنگ یونین میڈیکل کالج ہسپتال (پی یو ایم سی ایچ) کی تحقیقی ٹیم کے مطابق یہ نظام ایک انفراریڈ کیمرے، مصنوعی ذہانت کے الگورتھم اور اعدادوشمار کے بڑے پلیٹ فارم پر مشتمل ہے۔

صارفین انفراریڈ کیمروں کو اپنے سمارٹ فونز سے منسلک کرکے اپنی چھاتیوں کی تھرمل تصاویر لے سکیں گے۔ ان تصاویر کو فون ایپ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ ایپ کا اے آئی الگورتھم خود کار طور پر تصاویر کا جائزہ لے کر سرطان کے خطرے کے مختلف نتائج پیش کردے گا۔

تحقیقی ٹیم نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نظام چینی خواتین کو علاج سے قبل چھاتی کے سرطان کی تشخیص کا مزید آسان، موثر اور سستا تشخیصی حل فراہم کرے گا۔ اس وقت خود تشخیصی علاج سے قبل چھاتی کی سکریننگ کا واحد طریقہ ہے تاہم اکثر خواتین باقاعدگی سے چھاتی کی خود تشخیصی یا اس کا صحیح طریقہ استعمال نہیں کرتیں۔

الٹرا ساؤنڈ تشخیص، میموگرافی اور میگنیٹک ریزوننس امیجنگ(ایم آر آئی) جیسے بڑے کلینیکل سکریننگ ذرائع کی نسبت اے آئی۔ آئی آر ٹی نظام بڑے پیمانے پر سکریننگ کے طریقے کے طور پر زیادہ موثر، تابکاری شعاؤں سے پاک، تیز تر اور زیادہ سستا ہونے کے فوائد پر مشتمل ہے۔

محققین کے مطابق مصنوعی ذہانت کے انفراریڈ تھرموگرافی(اے آئی۔آئی آر ٹی) نظام کے بنیادی ہارڈوئیر کی ٹیکنالوجی کی منتقلی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!