چین، چینی صدر شی جن پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول میں مالیاتی شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی بارے ایک مطالعاتی سیشن سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے مرکزی پارٹی اسکول کے مطالعاتی سیشن میں سینئر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے اصلاحات کو مستحکم اور پائیدار انداز میں آگے بڑھانے کے لئے قوت یکجا کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ( سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے منگل کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول( قومی اکیڈمی برائے حکمرانی) میں صوبائی اور وزارتی سطح کے اہم عہدیداروں کے مطالعاتی سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس کا موضوع ملک کے لئے جامع اصلاحات کا ایک نیا پیکیج پیش کرنے والے سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں پر عمل درآمد ہے۔
