اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروس14ویں چائنا انٹرنیشنل اینمیشن کاپی رائٹ میلے کا چین کے شہر گوانگ...

14ویں چائنا انٹرنیشنل اینمیشن کاپی رائٹ میلے کا چین کے شہر گوانگ ڈونگ میں آغاز

ہیڈ لائن: گلوبل لنک |14ویں چائنا انٹرنیشنل اینمیشن کاپی رائٹ میلے کا  چین کے شہر  گوانگ ڈونگ میں آغاز

جھلکیاں:

14ویں چائنا انٹرنیشنل اینمیشن کاپی رائٹ میلہ  کا آغاز جمعرات کے روز  ڈونگ گوان میں  ہوگیا ہے۔میلے میں 60 ممالک اورخطوں سے 500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، 1,500 سے زائد مشہور آئی پییز پیش ہوئے۔

شاٹ لسٹ:

1- تقریب کے مختلف مناظر

2- ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): کرسٹین جیڈک،سربراہ عالمگیریت، کارٹون اٹالیہ

تفصیلی خبر:

14ویں چائنا انٹرنیشنل اینمیشن کاپی رائٹ میلہ (اے سی ٹی آئی ایف) جمعرات کے روزچین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے علاقے ڈونگ گوان میں شروع ہوگیا ہے۔60 ممالک اورخطوں سے 500 سے زائد کمپنیوں کی میزبانی کرنے والی چار روزہ تقریب میں 1,500 سے زائد معروف آئی پیز پیش کے جا رہے ہیں۔

اٹلی اس تقریب کا مہمان خصوصی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): کرسٹین جیڈک،سربراہ عالمگیریت، کارٹون اٹالیہ

"یہاں اٹلی کے پروڈیوسرز کے لیے مقامی صنعتکاروں کے ساتھ تعاون کے بہترین مواقع ہیں۔ہم ایسے پروڈکشن شراکت دار کے تلاش میں ہیں جو ہمارے آئی پیز کو ہمارے ساتھ مل کر  تیارکرے یا پھر ہم مقامی آئی پیز کو تیار کر سکیں ۔

ہمیں ایسے پروڈیوسرز کی ضرورت ہے جو ہمارے آئی پیز میں جاں ڈال سکیں۔میرے خیال میں چینی پروڈکشن کمپنیاں بہت مستحکم  ہیں۔ یہاں بہت سے نوجوان اور بہت ہی بہترین فنکار، شاندار اینمیٹرز اور ہدایت کارموجود ہیں۔ اس تعاون کی بنیاد پر ہمارے منصوبے مزید عالمی سطح پر نام پیدا کر سکتے ہیں۔”

ڈونگ گوان،چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!