اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسبرکس کے تعاون کی بدولت چین میں مشین سازی کی صنعت میں...

برکس کے تعاون کی بدولت چین میں مشین سازی کی صنعت میں ترقی

ہیڈلائن :

برکس کے تعاون کی بدولت چین میں مشین سازی کی صنعت میں ترقی

جھلکیاں:

چین کے شہر شیامن میں سال 2017  میں برکس فورم کاسربراہی اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس کے نتیجے میں شیامن کی صنعتوں کو حاصل ہونے والے فوائد اور کاروباری مواقع میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ’شیامن ورتھ پارٹ مشینری کمپنی لمیٹڈ‘کو بھارت، روس، برازیل کے ساتھ ساتھ ” مصر ایران اور ایتھوپیا سے بھی خریدار ملنے لگے۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ’شیامن ورتھ پارٹ مشینری کمپنی لمیٹڈ‘کی پیداوار کے حوالے سے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1( چینی): لی لنگ، ڈپٹی جنرل منیجر، شیامن ورتھ پارٹ مشینری کمپنی لمیٹڈ

3۔ 2017 میں منعقد ہونے والے برکس شیامن سربراہی اجلاس کی فائل فوٹیج

4۔ کمپنی کی عوامی مقبولیت اورترقی کےلئے کاوشوں کے مختلف مناظر

5۔ ساؤنڈ بائٹ 2( چینی): لی لنگ، ڈپٹی جنرل منیجر، شیامن ورتھ پارٹ مشینری کمپنی لمیٹڈ

6۔ برکس ممالک کی فائل فوٹیج

7۔ ساؤنڈ بائٹ 3( چینی): لی لنگ، ڈپٹی جنرل منیجر، شیامن ورتھ پارٹ مشینری کمپنی لمیٹڈ

8۔ ’شیامن ورتھ پارٹ مشینری کمپنی لمیٹڈ‘ کی پیداوار کے حوالے سے مختلف مناظر

9۔ برکس ممالک کی فائل فوٹیج

تفصیلی خبر:

’شیامن ورتھ پارٹ مشینری کمپنی لمیٹڈ‘چین کے مشرقی ساحلی شہرشیامن میں مشین سازی کی ایک فیکٹری ہے ۔ 2017 سے برکس فورم  کے تحت ملنے والے مسلسل کاروباری مواقع سے کمپنی بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1( چینی): لی لنگ، ڈپٹی جنرل منیجر، شیامن ورتھ پارٹ مشینری کمپنی لمیٹڈ

” ہماری کمپنی بنیادی طور پرمشینری آلات اورپرزوں کی پیدوار اور فروخت کا کام کرتی ہے۔ برکس فورم کا سال 2017 کاسربراہی اجلاس شیامن میں منعقد ہوا تھا جس سےاس شہر کو دنیا بھرمیں پہچان ملی۔ شیامن میں کمپنی کے لئے اپنے مرکزی دفتر کے ذریعے دوسرے ممالک کے خریداروں سے روابط قائم کرنا نسبتاً آسان ہے۔ برکس سمٹ کے بعد روس ، بھارت، برازیل اور دیگر برکس ممالک کی جانب سے زیادہ دلچسپی دیکھی میں آئی۔ اس لئے ہماری کمپنی نے خاص طور پر ان ممالک میں کاروباری مفادات کے لئے خاص منصوبہ بندی کی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2( چینی): لی لنگ، ڈپٹی جنرل منیجر، شیامن ورتھ پارٹ مشینری کمپنی لمیٹڈ

ہم سال2017 سے روس ، برازیل اور بھارت سمیت برکس ممالک کی منڈیوں میں اپنی موجودگی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے۔ اب ہماری 80 فیصد سے زائد کاروبار، روس اور برازیل  کی منڈیاں سے جڑا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3( چینی): لی لنگ، ڈپٹی جنرل منیجر، شیامن ورتھ پارٹ مشینری کمپنی لمیٹڈ

” مصر ایران اور ایتھوپیا جیسے ممالک کو بنیادی سہولیات میں ترقی کی اشد ضرورت ہے۔ ہمارے تیار کردہ مشینی آلات کی ان ممالک میں بڑے پیمانے پر طلب ہے۔ برکس ممالک کے درمیان تجارتی حوالے سے رکاوٹوں اور اخراجات میں کمی لانے کے لئے پالیسیوں میں برآمدی کمپنیوں کے لئے حقیقی فائدہ ہے۔ ہم برکس تنظیم کے مستقبل کے حوالے سے بہت پر اعتماد ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ برکس ممالک میں تعاون اور بڑھے گااور ہماری کمپنی، برکس فورم کے رکن  ممالک کی کاروباری منڈیوں میں مواقع کی تلاش جاری رکھے گی۔”

شیامن، چین سے نمائندہ شِنہوانیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!