اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے پر غیرملکی کاروباری اداروں کا خیرمقدم...

چین کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے پر غیرملکی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتے ہیں،چینی نائب وزیراعظم

بیجنگ، چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ سے جارڈین میتھیسن کے ایگزیکٹو چیئرمین بین کیسوک چین کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ سے جارڈین میتھیسن کے ایگزیکٹو چیئرمین بین کیسوک نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی لی فینگ نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے ہی چین کی معیشت نے ترقی کرتے ہوئے مستحکم کارکردگی برقرار رکھی ہے۔

چینی نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین اپنی اصلاحات کو مضبوط  کررہا ہے اور جامع انداز میں وسعت پا رہا ہے، نئی معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دے رہا ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرفت کر رہا ہے۔

ہی لی فینگ نے کہا کہ  باہمی فائدے اور مثبت نتائج کے حصول کے لئے چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر ہم جارڈین میتھیسن اور مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس موقع پر جارڈین میتھیسن کے ایگزیکٹو چیئرمین بین کیسوک نے کہا کہ جارڈین میتھیسن چین کے معاشی اور مارکیٹ کے امکانات کے بارے میں پرامید ہے۔ کمپنی نے چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے اور تعاون کو بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!