اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل آٹھ (8)اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 28 روز کی جنگ بندی، سی آئی...

 آٹھ (8)اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 28 روز کی جنگ بندی، سی آئی اے کی غزہ کیلئے نئی تجویز

امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے غزہ میں آٹھ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 28 روز کی جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کر دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر بیل بیرنز نے دو روز قبل اپنے اسرائیلی اور قطری ہم منصب کے ساتھ غزہ اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ایک نئے فارمولے پر بات چیت کی۔

اس فارمولے کے تحت تجویز پیش کی گئی ہے کہ 28 روز کی مدت کے لیے جنگ بندی عمل میں لائی جائے، اس کے ساتھ حماس تنظیم 8 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے اور اس کے مقابل اسرائیل درجنوں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے، تاہم اس فارمولے میں حماس کا مرکزی مطالبہ شامل نہیں جو کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کا مکمل انخلا اور جنگ کا خاتمہ ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!