اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانشہباز شریف نے پاک روس تعلقات میں مزید مضبوطی و استحکام خوش...

شہباز شریف نے پاک روس تعلقات میں مزید مضبوطی و استحکام خوش آئند قرار دے دیا

a وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک روس تعلقات میں مزید مضبوطی و استحکام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات سے عوامی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے،دسمبر 2024 میں پاک روس کمیشن اجلاس تعاون کو وسعت دینے میں اہم ثابت ہو گا۔

منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلینٹینا میٹاوینکو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاک روس پارلیمانی تعلقات کے استحکام پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعظم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے دورے کو پاکستان اور روس کے مابین پارلیمانی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بینکنگ چینلز کی مضبوطی،معیشت، تجارت و سرمایہ کاری کے جامع روڈ میپ کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ روسی اعلی قیادت کی جانب سے حالیہ دوروں کی بدولت پاک روس تعلقات میں مزید مضبوطی و استحکام خوش آئند ہے۔

انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں وزیر مواصلات کی قیادت میں 70 رکنی پاکستانی کاروباری شخصیات کے وفد کے دورہ روس اور پاکستان روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کرکے دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2024 میں منعقد ہونیوالا پاکستان روس مشترکہ کمیشن  اجلاس دونوں ممالک کے مابین تعاون کو وسعت دینے کا اہم موقع ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!