آرٹس کونسل آف پاکستان نے جمعہ اور ہفتہ کو ورلڈ کلچر فیسٹیول میں مفت داخلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام فیسٹیول میں بغیر ٹکٹ شریک ہو سکتے ہیں۔عوام جمعے اور ہفتے کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے پیج پر رجسٹریشن کروا کر فیسٹیول میں بغیر ٹکٹ شریک ہو سکتے ہیں۔
اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں انور مقصود، عاصم اظہر اور تہذیب حافی شرکت کریں گے۔ یہ 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول آرٹس کونسل کراچی میں دنیا بھر کی ثقافتوں کے رنگ یوں ہی 2 نومبر تک بکھیرتا رہے گا۔
