اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستان وزیراعظم ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024ء میں شرکت کیلئے سعودیہ روانہ

 وزیراعظم ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024ء میں شرکت کیلئے سعودیہ روانہ

 وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وفد کے ہمراہ 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے جہاں وہ ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024ء میں شرکت اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر پٹرولیم مصدق ملک،وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے کے ہمراہ 2روزہ دورہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ 29 سے 31 اکتوبر کو منعقدہونیوالے8 ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کریں گے۔

’لا محدود آفاق: آئندہ کل کی تعمیر کیلئے آج سرمایہ کاری‘کے موضوع پر منعقدہ 8ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ممالک شریک ہونگے۔ فور م میں شریک ممالک معیشت کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار مستقبل کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بنیں گے،

کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، تعلیم، توانائی، خلاء، صحت عامہ اور پائیدار ترقی بارے دنیا کو درپیش مسائل کے حل پر بھی گفتگو و مشاورت کی جائے گی۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، اعلی سعودی حکام،کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی ولی عہد و اعلی سعودی حکام سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین موجود دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، توانائی، معدنیات، زراعت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو ممالک کیلئے معاشی طاقت کو ظاہر کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پائیدار مستقبل کی تشکیل بارے مکالمے میں مشغول ہونے کیلئے اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!