اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسندھ،ملیریا میں تشویشناک حد تک اضافہ، 10ماہ میں ڈھائی لاکھ کے قریب...

سندھ،ملیریا میں تشویشناک حد تک اضافہ، 10ماہ میں ڈھائی لاکھ کے قریب کیسز رپورٹ

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،جنوری سے اکتوبر تک سندھ میں ملیریا کے 2لاکھ 49ہزار 151کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کراچی سے ملیریا کے 1ہزار 976کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ ضلع ملیر سے 1ہزار 42کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی سے 311، ضلع جنوبی سے 262، ضلع غربی 198، شرقی  اور وسطی سے ملیریا کے 76کیسز سامنے آئے ہیں۔جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد ڈویژن سے ملیریا کے 1لاکھ 19ہزار 293کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاڑکانہ ڈویژن سے 55ہزار 294 کیسز سامنے آئے۔میر پور خاص ڈویژن سے ملیریا کے 33ہزار 953کیسز سامنے آئے،شہید بینظیر آباد ڈویژن سے 20ہزار 858 جبکہ سکھر ڈویژن سے 17ہزار 777کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!