شنگھائی میں چائنا انٹرنیشنل کالج اسٹوڈنٹس اختراعی مقابلہ کا انعقاد
جھلکیاں:
چین عالمی اختراعی مقابلہ برائے کالج طلبا2024‘ کے فائنل مقابلے میں شنگھائی جیاؤ ٹھونگ یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس سال کے مقابلے میں 153 ممالک اور خطوں سےدو کروڑ سے زیادہ کالج طلباء کی شرکت۔
شاٹ لسٹ:
1. مقابلے کے مختلف مناظر
2. ساؤنڈبائٹ 1 (چینی): ایل وائے وی چھن شن، شنگھائی جیاؤ ٹھونگ یو نیورسٹی
3. ساؤنڈبائٹ 2 (چینی): فو زی،پی ایچ ڈی طالب علم، سنگھوا یونیورسٹی
تفصیلی خبر:
’چین عالمی اختراعی مقابلہ برائے کالج طلبا2024‘ کا فائنل شنگھائی میں منعقد ہوا۔اس سال کے مقابلے میں 153 ممالک اور خطوں سے دو کروڑ سے زائد کالج کے طلبانے شرکت کی۔یہ مقابلہ بنیادی طور پر اندرون و بیرون ملک سے کالج کے طالب علموں کو جدت طرازی، انٹرپرینیورشپ، تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔شنگھائی جیاؤ ٹھونگ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نےمقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ساؤنڈبائٹ 1 (چینی): ایل وائے وی چھن شن، شنگھائی جیاؤ ٹھونگ یو نیورسٹی
"میرے خیال میں یہاں ہمارے لئے سیکھنے کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم نے مرحلہ وار خلاصہ مکمل کیا ، جو ہمارے لیے ایک عظیم سنگ میل ہے۔ اس سے ہمیں اس بات پر غور کرنے کا موقع ملتا ہے کہ ہم نے گزشتہ چند سالوں میں کیا حاصل کیا اور ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ ہمیں اگلے چند سالوں میں(اگلی دہائی میں) اور اگلے 20 سالوں میں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔”
ساؤنڈبائٹ 2 (چینی):فو زی،پی ایچ ڈی طالب علم، سنگھوا یونیورسٹی
” مقابلے میں ابھی بھی بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے، میرے خیال میں آج کے مقابلے نے اہم تعلیمی پہلو اجاگر کیے ہیں۔ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور اپنی مصنوعات کو مزید بہتر بنانا چاہیے۔ آج کے روڈ شو کے بعد، بہت سے لوگوں نے ہمارے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کر لی ہے اور کئی افراد نے ہماری مصنوعات کواستعمال کر کے بھی دیکھا ہے "
شنگھائی، چین سےنمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
