چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شینگ تائی کے اسپتال میں ایک نرس نوزائیدہ بچے کو غسل دے رہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے پیدائش میں معاونت بارے نئے پالیسی اقدامات کا اعلان کیا ہےتاکہ پیدائش دوست معاشرے کو فروغ دیا جا سکے۔
چین کی ریاستی کونسل کے عمومی دفتر کی جانب سے سوموار کے روز جاری کردہ ایک ہدایت نامے میں 13 مخصوص اقدامات کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
اس میں بچوں کی پیدائش میں معاونت کی خدمات کو بڑھانے، بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کو وسعت دینے، تعلیم، رہائش اور ملازمت میں معاونت کو مضبوط کرنے اور پیدائش دوست سماجی ماحول کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
