چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری شعبے کے سربراہ لیو چھِباؤ بیجنگ میں چائنہ سٹڈیز کے سمپوزیم میں شریک چینی امور اور تعلیم کے ماہرین سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
فوژو(شِنہوا)چینی امور کے ماہرین کی دوسری عالمی کانفرنس چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں شروع ہوگئی ہے جس میں چینی تہذیب کے متعلق آگاہی اور دنیا کے لئے جدیدیت کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
چائنیز ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ اور فوجیان کی صوبائی حکومت کے اشتراک سے ہونے والی کانفرنس میں دنیا بھر کے 60 ملکوں سے 200 سے زائد نمائندے شریک ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے عہدیدار نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثقافتی تبادلوں کے فروغ اور دنیا بھر میں چینی امور کے ماہرین کے ساتھ بات چیت کی کوششوں کا عزم ظاہر کیا تاکہ مشترکہ طور پر ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملکوں کی جدیدیت کی کوششوں میں حکمت اور توانائی کا حصہ بھی ڈالا جائے گا۔
کانفرنس کے شرکاء نے چینی تہذیب کے فروغ، 3 اہم عالمی اقدامات پر عملدرآمد آگے بڑھانے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
