اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینڈینش کمپنی کی چین کی عالمی درآمدی نمائش میں شراکت داری، ماحول...

ڈینش کمپنی کی چین کی عالمی درآمدی نمائش میں شراکت داری، ماحول دوست ٹیکنالوجی میں دلچسپی

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ہونے والی ساتویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کی تشہیر کے لئے نمائشی مرکز کے داخلی دروازے پر سکرین نصب کی گئی ہے۔(شِنہوا)

اوسلو(شِنہوا)ساتویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے قریب آتے ہی ڈنمارک کی ایک معروف توانائی کمپنی ڈینفوس اپنی جدید مصنوعات کی نمائش کرنے اور چین کی ماحول دوست ٹیکنالوجی کی منتقلی میں حصہ ڈالنے کے مقصد سے نئی تزویراتی شراکت داری کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس سال ڈینفوس کی سی آئی آئی ای میں یہ 5 ویں بار شرکت ہے۔ کمپنی کی قیادت نمائش میں پیش کردہ مواقع کے بارے میں پرامید ہے۔

ڈینفوس کے صدر اور سی ای او کم فاؤسنگ نے تعاون اور کاروباری ترقی کو فروغ دینے میں سی آئی آئی ای کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

کم فاؤسنگ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ سی آئی آئی ای کے دوران ہم جن نئی شراکت داریوں کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، ان کے ذریعے ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے ماحول دوست حل کے نفاذ میں تیزی لائیں گے۔ ہمارا پیغام واضح ہے کہ موجودہ ڈی کاربنائزیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ نہ صرف کاربن کے اخراج کو روکنا ممکن ہے بلکہ یہ منافع بخش بھی ہے۔

کم فاؤسنگ نے کہا کہ سی آئی آئی ای چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ماحول دوست معیشت میں مواقع تلاش کرنے کی خاطر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ ڈینفوس چین کے ماحول دوست ایجنڈے میں حصہ ڈالنے کے لئے اچھی پوزیشن میں ہے۔

کم فاؤسنگ نے کہا کہ سی آئی آئی ای مارکیٹ کو بہتر طور پر سمجھنے اور چینی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ہمارے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔

کم فاؤسنگ نے کہا کہ سی آئی آئی ای میں شرکت نے ڈی کاربنائزیشن کے شراکت دار کے طور پر ہماری ساکھ کو مستحکم کرنے میں مدد کی ہے اور چین میں مسلسل ترقی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔ اس سال ہم عملی حل کے ذریعے اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے اور ڈینفوس امپیکٹ وائٹ پیپرز میں شامل کامیابیوں کو اجاگر کریں گے۔

شنگھائی میں 5 سے 10 نومبر تک منعقد ہونے والی ساتویں سی آئی آئی ای نے 152 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے اور دنیابھر کی 500 نمایاں کمپنیوں میں سے 297 کمپنیوں اور صنعتی شعبے کے رہنماؤں کی شرکت کی یقین دہانی کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ حاصل کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!