اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی تائیوان کو امریکی اسلحہ کی فروخت کی مذمت،قومی اتحاد کا...

چین کی تائیوان کو امریکی اسلحہ کی فروخت کی مذمت،قومی اتحاد کا عزم

چین کے تائیوان امور دفتر کی سٹیٹ کونسل کی ترجمان ژو فینگلیان بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران سوال سن رہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی” کے لیے علیحدگی پسند سرگرمیاں اور بیرونی مداخلت تائیوان کے معاملے کے حل اور قومی اتحاد کے حصول کے لیے مین لینڈ کا عزم متاثر نہیں کرسکتی۔

تائیوان کے امور کے حوالے سے سٹیٹ کونسل آفس کی ترجمان ژو فینگلیان نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحے کی نئی فروخت سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم چین کے تائیوان خطے کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فروخت کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں جو ہمارا مستقل اور واضح موقف ہے۔

ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور 3 چین۔امریکہ مشترکہ اعلامیوں بالخصوص 17 اگست 1982 کے اعلامیے کی پاسداری کرے۔ تائیوان کو مسلح کرنے سے باز رہے اور ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی خواہشمند علیحدگی پسند قوتوں کو شہ دینا بند کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!