ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم اپنے عوام کے دفاع کے سلسلے میں کسی حد کے قائل نہیں، اپنی سرزمین چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے،
ہم ہمسایوں، خلیج فارس اور اس سے باہر کے علاقے کے لئے خطرہ نہیں ہیں، ہم ہمسائیگی کی پالیسی کے سلسلے میں پوری طرح سنجیدہ ہیں۔سید عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے منشور میں درج اصولوں اوربین الاقوامی قوانین کے مطابق ان مجرمانہ حملوں کا مناسب موقع پر جواب دینے کو اپنا قانونی اور جائز حق سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہاتل ابیب کے اقدامات بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
