اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان رواں سال پارلیمنٹیرینزفار گلوبل ایکشن اجلاس کی میزبانی کرےگا

پاکستان رواں سال پارلیمنٹیرینزفار گلوبل ایکشن اجلاس کی میزبانی کرےگا

پارلیمنٹرین فار گلوبل ایکشن (پی جی اے) کے 45ویں سالانہ فورم اورپارلیمنٹیرینز کی مشاورتی اسمبلی28،29 اکتوبر کو اسلام آباد میں پاکستان میزبانی کرے گا،  اجلاس میں عالمی امن وانصاف، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر اہم عالمی امور زیر غور آئیں گے۔

اجلاس کی افتتاحی تقریب کل ہوگی،اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق مہمان خصوصی ہوں گےصدرپی جی اے نوید قمر اور صدر پی جی اے پاکستان سینیٹر شیری رحمان بھی خطاب کریں گی،اجلاس میں مختلف موضوعات پر سات ضمنی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

39ممالک کےاراکین پارلیمنٹ،عالمی قانون دان،دانشور،میڈیااورسول سوسائٹی شریک ہوں گی، اجلاس  میں عالمی امن، موسمیاتی تبدیلی، جمہوری اقدار کے فروغ پر بات ہوگی ،عالمی عدل و انصاف اورامن کے قیام میں پارلیمانوں کے کردار کو زیر بحث لایا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!