اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینین چھوان میں چین ۔وسطی ایشیا تعاون فورم کا انعقاد

ین چھوان میں چین ۔وسطی ایشیا تعاون فورم کا انعقاد

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن  شن یوئے یوئے 11ویں  چین۔وسطی ایشیا تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے اہم خطاب کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

ین چھوان (شِنہوا)11واں  چین۔وسطی ایشیا تعاون فورم چین کے شمال  مغربی  ننگ شیا ہوئی خود مختار خطے کے صدر مقام  ِین چھوان میں شروع ہوا ۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن  شن یوئے یوئے افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں اور اہم خطاب کیا ۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی اچھے پڑوسی، دوستی اور تعاون کمیشن کی چیئرپرسن  شن نے کہا کہ چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان نے چین۔وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے دوران چین۔ وسطی اشیا تعاون کے لئے ایک نئی حکمت عملی تیار کی۔

شن نے کہا کہ چین تمام وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر  ہر پہلو سےباہمی مفید تعاون کو بڑھانے اور 6ممالک کے لوگوں کو مزید فوائد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس تقریب میں 300 سے زائد چینی اور غیر ملکی نمائندے شریک ہوئے۔ماحول دوست ترقی کو فروغ دینا اور ایک مشترکہ گھر بنانا کے عنوان کے تحت فورم نے ِین چھوان انیشی ایٹو جاری کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!