ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتہ کی علی الصبح زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔(شِنہوا)
تہران(شِنہوا)ایران کے فضائی دفاعی ہیڈ کوارٹرز نے اسرائیلی حملوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا تاہم حملے سے محدود نقصان ہوا ہے۔
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اگرچہ ایران کے مربوط فضائی دفاعی نظام نے حملے کا مقابلہ کیا اور اس کو روکا تاہم بعض علاقوں میں محدود نقصان ہوا۔ واقعے کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
خبررساں ادارے نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی افواج نے ہفتہ کی صبح تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا حالانکہ ایران نے اسرائیل کو خطرناک اقدامات سے باز رہنے کے بارے میں پیشگی خبردار کیا تھا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link