اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کے ایرانی اہداف پر جوابی حملے

اسرائیل کے ایرانی اہداف پر جوابی حملے

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو (درمیان، بائیں)، وزیردفاع یاؤ گیلنٹ (درمیان، دائیں) اور دیگر فوجی حکام تل ابیب کے فوجی ہیڈکوارٹرز میں بیٹھے ہیں۔(شِنہوا)

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل نے ایران میں فوجی اہداف پر جوابی حملہ مکمل کرلیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کے جواب میں ایران کے متعدد علاقوں میں مقررہ اہداف پر فضائی حملے کئے گئے۔

آئی ڈی ایف نے آپریشن شروع کرنے کے اعلان کے تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے بعد بیان جاری کیا۔

بیان کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے میزائل تیار کرنے والی تنصیبات، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور ایران کی اضافی فضائی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن کین ٹی وی نیوز  کے مطابق ایف 35، ایف 16 اور ایف 15 سمیت درجنوں جیٹ طیاروں نے ایران میں 20 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اس کارروائی نے اسرائیل کو لاحق  فوری خطرات ناکام بنا دئیے ہیں اور ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کشیدگی کا نیا دور شروع کیا تو اسرائیل مزید جوابی کارروائی کرے گا۔

اس حوالے سے ایرانی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تہران کے ارد گرد بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد ایران کے سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی  نے خبر دی کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام اسرائیلی حملے ناکام بنانے میں مصروف ہے۔

یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیلی اہداف پر تقریباً 180 میزائل داغے تھے اور اس کارروائی کو علاقائی مزاحمتی گروہوں کے متعدد رہنماؤں کے قتل کا بدلہ قرار دیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!