چین ،دارالحکومت بیجنگ کے ژونگ گوان کون نمائش مرکز میں ہنگامی امدادی کارروائی کرنے والے انسان سے مشابہہ روبوٹ کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)
تھیان جن (شِنہوا) بیجنگ- تھیان جن – ہیبے خطے کی صنعتی ہم آہنگی نے نہ صرف متعدد عالمی معیار کے پیداواری علاقوں کو ابھرنے میں معاونت کی بلکہ اس کے بھرپور نتائج بھی حاصل کئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ 10 برس بعد چین نے اسے علاقائی مربوط ترقی کے فروغ میں قومی حکمت عملی کا درجہ دیا ہے۔
یہ بات چین کی شمالی بلدیہ تھیان جن میں منعقدہ 2024 بیجنگ-تھیان جن-ہیبے سپلائی چین اور سپلائی چین کانفرنس میں جاری کردہ علاقے کی ہم آہنگ ترقی کی رپورٹ میں واضح کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیجنگ- تھیان جن ۔ ہیبے خطے میں صنعتی ایڈڈ ویلیو 2023 میں 24.3 کھرب یوآن ہوگئی جو 2013 میں 17 کھرب یوآن (تقریباً 238 ارب امریکی ڈالرز) تھی جس سے اس کی شرح نمو 43 فیصد رہی ۔
تھیان جن انڈسٹریل اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ ڈونگ می نے کہا کہ صنعتی تعاون بیجنگ- تھیان جن۔ ہیبے خطے کی مشترکہ ترقی میں نمایاں معاون بن گیا ہے۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں بیجنگ ۔ تھیان جن ۔ ہیبے خطے کے بڑے صنعتی اداروں کا مجموعی منافع 231 ارب یوآن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 10.2 فیصد زیادہ ہے۔
معاشی اعتبار سے ملک کے انتہائی متحرک خطوں میں سے ایک بیجنگ- تھیان جن ۔ ہیبے کی مجموعی مقامی پیداوار 2023 میں 104 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو 2013 کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے جبکہ اس دوران اوسط سالانہ شرح نمو 5.8 فیصد رہی۔
