اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسگلوبل لنک |’ گوجی بیری کے شہر‘ میں ازبک طالب علم کی...

گلوبل لنک |’ گوجی بیری کے شہر‘ میں ازبک طالب علم کی آمد

ہیڈ لائن: گلوبل لنک |’ گوجی بیری کے شہر‘ میں ازبک طالب علم کی آمد

جھلکیاں:

مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25  طلبہ کا   ’گوجی بیری کے وطن‘ژونگ ننگ کاؤنٹی کا معلوماتی دورہ، گوجی بیری کی کھیتوں، پیداواری ورکشاپس کی سیر کی روداد

شاٹ لسٹ:

1- مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے  طلبہ کے دورے کے مناظر

2- ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی) :بیئڈولاو ذوکر، ازبک طالبعلم، ننگشیا یونیورسٹی

3-  ننگشیا کی’ گوجی  بیری‘ صنعت کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

7 ممالک سے 25  طلبہ نے حال ہی میں چین کے ننگشیا ہوئی خودمختارعلاقے کی ژونگ ننگ کاؤنٹی کا دورہ کیا، یہ علاقہ "گوجی بیری کے دیس” کے نام سے مشہور ہے۔

ازبکستان کے سمرقند سے تعلق رکھنے والے بیئڈولائوو  ذوکیراس سفر سے بہت متاثر ہیں، انہوں نے یادگار سفر کو یوں بیان کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی):بیئڈولاو ذوکر، ازبک طالبعلم، ننگشیا یونیورسٹی

"میں چین میں 5 سال سے رہ رہا ہوں، یہاں کی گوجی بیری بہت مشہور ہیں۔ہم نے گوجی بیری کی کھیتوں، پیداواری ورکشاپس کا دورہ کیا، اور خشک گوجی بیری، رس، اچار اور دیگرمصنوعات   دیکھی ہیں۔ آج تو میں نے گوجی بیری کے رس کا ذائقہ بھی چکھا ہے۔

ژونگ ننگ علاقے میں بہت سے لوگوں کی زندگی گوجی بیری کی بدولت بہتر ہوئی ہے، یہاں کی مصنوعات اب 40 سے زائد ممالک اورعلاقوں میں فروخت ہو رہی ہیں۔ یہ واقعی متاثر کن ہے!”

اِن چھوان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

 

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!