اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، سام ہو فائی مکاؤ کے چیف ایگزیکٹو مقرر

چین، سام ہو فائی مکاؤ کے چیف ایگزیکٹو مقرر

چین، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں چھٹی مدت کے چیف ایگزیکٹو سام ہو فائی  کا فا ئل فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے سام ہو فائی کو مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے  میں چھٹی مدت کے لیے چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا ہے۔

سام مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں 13 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں چھٹی مدت کے لئے چیف ایگزیکٹو منتخب ہوئے تھے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت ہونے والے ریاستی کونسل کے اجلاس کے مطابق ان کی مدت 20 دسمبر 2024 سے شروع ہوگی۔

سام چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژونگ شان میں 1962 میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں مکاؤ منتقل ہوگئے تھے۔

انہوں نے 1995 میں مکاؤ کے پہلے جوڈیشل آڈیٹرز گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی اور منتخب ہونے سے قبل مکاؤ کورٹ آف فائنل اپیل کے صدر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!