چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر جیاشنگ میں سیاح کشتی میں آبی قصبے ووژین کی سیرکررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)عالمی انٹرنیٹ کانفرنس (ڈبلیو آئی سی) 2024 ووژین سربراہ اجلاس 19 سے 22 نومبر تک چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں واقع آبی قصبے ووژین میں منعقد ہوگا جس میں چار اہم خصوصیات شامل ہوں گی۔
اس سال کے سربراہ اجلاس کے دوران انٹرنیٹ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور کمپنیوں کی خدمات کے اعتراف میں ممتاز خدمات کا ایوارڈ دیا جائے گا۔
ڈبلیو آئی سی فریم ورک کے تحت سربراہ اجلاس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ تھنک ٹینک تعاون پروگرام کا آغاز کیا جائے گا اور ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی تشکیل دیا جائے گا۔
"عوامی فوقیت پر مبنی اور مصنوعی ذہانت کے لئے اچھے ڈیجیٹل مستقبل کو اپنانا- سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ معاشرے کا قیام” کے عنوان سے 2024 کے ایڈیشن میں عالمی ترقیاتی اقدام، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیٹا گورننس جیسے موضوعات پر 24 ذیلی فورمز کے ساتھ ساتھ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی پیش کیا جائے گا۔
2014 کے بعد سے ووژین سربراہ اجلاس مسلسل 10 سال سے کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس وقت ڈبلیو آئی سی میں 6 براعظموں کے 30 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 170 ادارے، تنظیمیں، کمپنیاں اور افراد شامل ہیں۔
