اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین۔یورپ تعاون عالمی سطح پر کاربن کے خاتمہ کیلئے اہم ہے، چینی...

چین۔یورپ تعاون عالمی سطح پر کاربن کے خاتمہ کیلئے اہم ہے، چینی خصوصی نمائندہ

چین کے خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی لیو ژین من چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر  بو آؤ میں  بو آؤ فورم فار ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2024 کے دوران  اظہار خیال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

برسلز(شِنہوا)چین کے خصوصی نمائندہ برائے موسمیاتی تبدیلی لیو ژین من نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین (ای یو) عالمی موسمیاتی نظم و نسق میں کلیدی شراکت دار اور رہنما ہیں اور ان کی مشترکہ کوششوں کا عالمی سطح پر کاربن کے خاتمے کے عمل پر اہم اثر پڑے گا۔

موسمیاتی اقدامات کے بارے میں یورپی کمشنر ووپکے ہوکسٹرا کے ساتھ بات چیت کے بعد شِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں چینی نمائندے لیوژین من نے کہا کہ چین اور یورپی یونین دونوں کثیر جہتی موسمیاتی نظم ونسق اور دوطرفہ ماحول دوست تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مذاکرات کے دوران فریقین نے موسمیاتی پالیسیوں اور اقدامات، کاربن میں کمی، توانائی کی منتقلی اور قومی سطح پر طے شدہ شراکت جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چین۔ یورپ تعاون کا ذکر کرتے ہوئے چینی نمائندے نے کہا کہ قابل تجدید توانائی میں چین کی تیز رفتار ترقی ماحول دوست توانائی کی ٹیکنالوجیز میں یورپی یونین کی مہارت کی تکمیل کرتی ہے اور دونوں فریقوں نے نتیجہ خیز تعاون حاصل کیا ہے۔

چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے مابین اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے 2020 میں اعلیٰ سطح پر ماحولیاتی اور موسمیاتی مکالمہ شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے مذاکرات کے 5 دور ہو چکے ہیں جس سے چین اور یورپی یونین کی ماحول دوست شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!