روس کے شہر قازان میں قازان کریملن کا منظر۔(شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ روس عالمی نظم ونسق کو بہتر بنانے اور اس میں ترقی پذیر ممالک کا کردار بڑھانے کی خاطر برکس کے کردار کو مضبوط بنانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
شِنہوا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ روس اور چین برکس میں مستقبل کے تعاون کے لئے ایک نکتہ نظر کے حامل ہیں۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم عالمی نظم ونسق کے اہم طریقہ کار میں سے ایک کے طور پر برکس کے اختیار کو مضبوط کرنے کے لئے چین کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے عالمی نظم ونسق کے ڈھانچے میں ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی منڈی کے ممالک کے کردار کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور خاص طور پر برکس پلس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم خیال نمائندوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
سرگئی ریابکوف نے کہا کہ چین اور دیگر برکس رکن ممالک کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم عالمی قانون کی بنیاد پر ایک منصفانہ اور کثیر سمتی نظام کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔
روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ اب تک 30 سے زائد ممالک مختلف طرح سے برکس تعاون کے نظام میں شامل ہونے میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔
