چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر ننگ دی میں کنٹمپریری ایمپریکس ٹیکنالوجی کو لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) کی عمارت کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)بیٹریاں بنانے والی چین کی سرکردہ کمپنی کنٹمپریری ایمپریکس ٹیکنالوجی کو لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) نے ہائبرڈ گاڑیوں کے لیے تیار کردہ نئی بیٹری متعارف کر وادی ہے۔
سی اے ٹی ایل کے چائنہ ای کار بزنس کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر گاؤ ہوان کے مطابق فری وائے نامی یہ بیٹری دنیا کی پہلی ہائبرڈ بیٹری ہے جو 400 کلومیٹر سے زائد چلنے اور تیز ترین چارجنگ کی صلاحیت کی حامل ہے۔ اس بیٹری سے صرف 10 منٹ کے چارج پر 280 کلومیٹر سے زائد تک گاڑی چلائی جاسکتی ہے۔
فری وائے بیٹری سوڈیم آئن اور لیتھیم آئن بیٹریوں کا مجموعہ ہے جو نئی توانائی کی گاڑیوں کے کم درجہ حرارت کے مسائل حل کرتے ہوئے انہیں انتہائی سرد موسم میں بھی قابل استعمال بناتی ہیں۔ یہ بیٹریاں ڈسچارج کے لئے منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور ری چارج کے لئے منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں بھی کام کرتی ہیں۔
زیادہ تر چینی صارفین ہائبرڈ گاڑیوں کو پسند کرتے ہیں جس کی وجہ اس کا ای وی کے مقابلے میں زیادہ فاصلہ طے کر نا اور پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں خرچہ کم ہو نا ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت 33 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 84.2 فیصد زیادہ ہے۔
