اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانآزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس ملی جوش و...

آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس ملی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

  آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس  منایا یا گیا اس موقع پر ان کا آغاز آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاک فوج کے جوانوں  کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا  جن میں  پاکستان اور کشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

آزاد کشمیر کے 77 ویں یوم تاسیس کے موقع پر  پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعرہ بھی لگائے گئے۔ یاد رہے کہ 24 اکتوبر 1947 کو ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کے خلاف کشمیری مسلمانوں نے مسلح جدوجہد کر کے ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ آزاد کروایا تھا ۔24 اکتوبر 1947 کو کشمیریوں نے مظفر آباد میں اپنی حکومت کا اعلان کیا،

یوم تاسیس 1947 کی وہ عظیم تاریخ کی یاد دلاتا ہے جب کشمیری عوام نے اپنی خود مختاری کا اعلان کیا، آزاد کشمیر کی جنگ آزادی میں کشمیری عوام نے بھارتی تسلط کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔ 24 اکتوبر 1947 کو سردار ابراہیم خان کی قیادت میں آزاد حکومت قائم ہوئی، آزاد کشمیر حکومت کا قیام، مظلوم کشمیریوں کی فتح اور خودمختاری کی جانب یہ پہلا قدم تھا۔

ہر سال یوم تاسیس کے موقع پر کشمیر کی تاریخی جنگ آزادی کی یاد تازہ کی جاتی ہے، آزاد جموں و کشمیر حکومت کا قیام کشمیری عوام کے جذبے اور قربانیوں کا نتیجہ تھا، یوم تاسیس کشمیر کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے جب کشمیریوں نے آزادی کی راہ پر قدم بڑھایا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!