جاپان، چین ۔ جاپان بحری امور سے متعلق اعلیٰ سطح کی مشاورت کا 17واں دور ٹوکیو میں ہوا۔ (شِنہوا)
ٹوکیو(شِنہوا)چین اور جاپان کے درمیان بحری امور کے بارے میں اعلیٰ سطحی مشاورت کا 17واں دور ٹوکیو میں منعقد ہواجس میں بحری امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مشرقی بحیرہ چین کو امن، تعاون اور دوستی کا سمندر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
چینی وزارت خارجہ کے شعبہ سرحدی وبحری امور کے ڈائریکٹر جنرل ہانگ لی یانگ اور جاپان کی وزارت خارجہ کےایشیائی و بحری امور کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ہیرو یو کی نمازو نے چین اور جاپان کے درمیان بحری امور بارے اعلیٰ سطح مشاورتی طریقہ کار کے تحت مشاورت کے 17 ویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے بحری امور سے متعلق محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
مشاورت کے اس دور میں بحری دفاع، بحری قانون کے نفاذ اور سلامتی اور سمندری معیشت کے بارے میں ایک مکمل اجلاس اور 3 ورکنگ گروپ کے اجلاس ہوئے۔
چین نے مشرقی بحیرہ چین، دیاؤ یو ڈاؤ، جنوبی بحیرہ چین اور آبنائے تائیوان سمیت دیگر مسائل پر اپنے موقف کی وضاحت کی اور جاپان پر زور دیا کہ وہ چین کی سرزمین،خود مختاری اور سلامتی کے خدشات کا احترام کرے اور چین۔ جاپان تعلقات کی بہتری اور ترقی کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرے
دونوں فریقوں کی جانب سےدونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر جلد عمل درآمد کرنے،بحری امور بارے قریبی رابطہ برقرار رکھنے،اختلافات مناسب طور پر نمٹانے اور اس پر قابو پانے اور مشرقی بحیرہ چین کو امن،تعاون،دوستی کا سمندر بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔
دونوں اطراف نے چین اور جاپان کے درمیان بحری امور بارے اعلیٰ سطح مشاورتی طریقہ کار کے تحت مشاورت کا 18واں دور اگلے سال چین میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا ۔
