اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا ترقی یافتہ ملکوں پر عالمی ماحول دوست تعاون کے لئے...

چین کا ترقی یافتہ ملکوں پر عالمی ماحول دوست تعاون کے لئے ساز گار ماحول بنانے پر زور

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شین زین میں بزرگ افراد کے خر یداری مرکز میں ایک شخص الیکٹرک سکوٹر چلا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ توانائی کی منتقلی کے عالمی اہداف کے حصول کے لئے تمام ملکوں کو مل کر کام کرنے بالخصوص ترقی یافتہ ملکوں کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے بین الاقوامی ماحول دوست تعاون کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے معمول کی پریس بریفنگ میں چین کی توانائی کی صنعت پر تبصرے کے جواب میں کہا کہ ’’تحفظ پسندی، یکطرفہ اقدامات اور سیاست صرف بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات کے لئے نقصان دہ ہوگی‘‘۔

حال ہی میں توانائی کے عالمی ادارے (آئی ای اے) نے اپنی سالانہ عالمی توانائی آؤٹ لک 2024 اور رینیو ایبلز  2024 جاری کی۔اس میں کہا گیا ہے کہ چین کی برقی نقل و حمل کی ترقی سے عالمی توانائی کی منڈی چین کی قیادت میں ’’بجلی کے دور‘‘ میں داخل ہو رہی ہے۔ آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے کہا کہ توانائی سے متعلق تقریباً ہر داستان چین سے تعلق رکھتی ہے۔

 فارن پالیسی میگزین سمیت بعض ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ چین کا توانائی منتقلی کا موجودہ منصوبہ ابھی بھی قدامت پسندی پر مبنی ہے اور چین کو مزید اقدامات کر نے چاہئیں۔

لِن جیان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کو خصوصی اہمیت دی ہے۔اس کے ساتھ ماحول دوست توانائی پر منتقلی اور صنعتوں کی ڈھانچہ جاتی اصلاح کو بھرپور فروغ دیا جا رہا ہے۔

لِن جیان نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین نے اپنی مقامی بجلی کی نصف کھپت صاف بجلی کی پیداوار میں اضافے سے پوری کی جو دنیا کی اضافی سالانہ قابل تجدید توانائی کا 40 فیصد ہے۔ اس سے کاربن ڈائی آ کسائیڈ کے اخراج میں 3 ارب ٹن کمی ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!