اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلزیمبیا میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام روزگار نمائش کاانعقاد

زیمبیا میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام روزگار نمائش کاانعقاد

زیمبیا میں چین کے سفیر ہان جِنگ (بائیں) چین۔افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس 2024 میں پیش کئے گئے مواقع کے جائزے کے لئے گول میز کانفرنس میں گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

لوساکا(شِنہوا) یونیورسٹی آف زیمبیا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے روزگار نمائش 2024 کا اہتمام کیا جس میں چینی کمپنیوں نے روزگار کے حصول کے خواہشمند مقامی افراد کو راغب کرنے کے لئے نمائش میں شرکت کی۔

نمائش میں شریک مقامی کمپنیوں کے علاوہ زیمبیا میں موجود 110 سے زائد چینی کمپنیوں نے روزگار کے 1200 سے زائد روزگار کے مواقع پیش کئے۔ نمائش میں مختلف یونیورسٹیوں اور گردونواح کے علاقوں سے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

زیمبیا میں چین کے سفیر ہان جِنگ نے کہا کہ 100 سے زائد چینی کمپنیوں نے مقامی افراد کو روزگار کے ایک ہزار سے زائد مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستی کے فروغ پر بھی زور دیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین اور زیمبیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوان اہم ہیں۔ چین زیمبیا کے لوگوں کو پیشہ ورانہ تر بیت سمیت ان کی تعلیم میں اضافے کے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

ہان جنگ نے کہا کہ روزگار نمائش میں چینی کمپنیوں کی خاطر خواہ تعداد میں موجودگی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور عملی تعلقات کی عکاسی ہے۔

زیمبیا کی وزارت تعلیم کے مستقل سیکرٹری جوئل کاموکو نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی سرکاری کوششوں میں تعاون پر چینی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!