اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، مکاؤ میں نوجوان خلائی سائنسدانوں کے لئے بین الاقوامی فورم کا...

چین، مکاؤ میں نوجوان خلائی سائنسدانوں کے لئے بین الاقوامی فورم کا انعقاد

چینی انسانی بردار خلائی پروگرام کا ایک وفد چین کے جنوب میں واقع مکاؤ کے مکاؤ سائنس سینٹر کا دورہ کر رہا ہے ۔(شِنہوا)

مکاؤ (شِنہوا) نوجوان خلائی سائنسدانوں کا چار روزہ بین الاقوامی فورم مکاؤ سائنس سینٹر میں منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک اور خطوں سے تقریباً 100 سائنسدانوں نے شرکت کی۔

فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چینی سوسائٹی برائے خلائی تحقیق (سی ایس ایس آر)  کے صدر وو جی نے امید ظاہر کی کہ یہ فورم تبادلے و تعاون میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے مستقبل کے تعاون کی بنیاد رکھے گا۔

مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایم یوایس ٹی) کے خلائی سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر زونگ چھیو گانگ نے زمینی مقناطیسی سائنس کی تحقیق اور خلائی ماحول کی نگرانی کرنے والا مکاؤ کا پہلا خلائی سائنس سیٹلائٹ "مکاؤ سائنس 1” متعارف کرایا اور کہا کہ  ایم یوایس ٹی خلائی سائنس میں عالمی تبادلے و تعاون میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

نوجوان خلائی سائنسدانوں نے نصاب کی وسعت، ملکی اور بین الاقوامی سیٹلائٹ مشنزکی نئی دریافتوں، متعلقہ ماڈلنگ ، ٹیکنالوجی میں پیشرفت اور مستقبل کی مشترکہ تحقیق پر تفصیلی بات چیت کی۔

شرکاء ایم یوایس ٹی اور ہانگ کانگ یونیورسٹی (ایچ کے یو) کی متعلقہ لیبارٹریوں کا دورہ کریں گے جو فورم کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

یہ مکاؤ میں منعقدہ نوجوان خلائی سائنسدانوں کے لیے پہلی بین الاقوامی کانفرنس تھی جس کا اہتمام سی ایس ایس آر، ایم یوایس ٹی، چینی اکیڈمی برائے سائنس کے قومی خلائی سائنس مرکز اور ہانگ کانگ یونیورسٹی اور بین الاقوامی خلائی سائنس انسٹی ٹیوٹ بیجنگ نے کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!