دبئی میں منعقدہ پہلے دبئی فورم میں نوجوانوں کے ذیلی فورم کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
دبئی (شِنہوا) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دبئی میں پہلا دبئی فورم منعقد ہوا جس میں چین اور یواے ای تعلقات کی 40 ویں سالگرہ منائی گئی۔
یواے ای میں چینی سفیر ژانگ یی منگ نے اپنی تقریر میں چین ۔ یواے ای گہری شراکت داری پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کو جامع اسٹریٹجک شراکت دار، قریبی دوست اور بھائی قرار دیا جو ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کرتے ہیں۔
چینی سفیر نے کہا کہ چین ، یواے ای کا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے۔ یواے ای عرب خطے میں چین کا سب سے بڑا نان۔آئل تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کی مشترکہ اقدار، یکساں ترقیاتی اہداف اور مضبوط عوامی تعلقات نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کیا ہے۔
یواے ای کی وزارت اقتصادیات کے انڈرسیکرٹری عبداللہ الصالح نے یواے ای ۔ چین سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ 4 عشرے میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں حاصل کردہ نمایاں کامیابیوں بارے گفتگو کی۔
دبئی میں چینی قونصلرجنرل او بو چھیان نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں جدید اور پائیدار ترقی کے لئے دوستوں کا ایک کھلا اور جامع نیٹ ورک قائم کرنے سے متعلق فریقین کے دیرینہ عزم کی نشاندہی کی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فورم باہمی مکالمے اور ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ابھرتے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ ترقی میں معاونت کرے گا۔
چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کے صدر ووحئی لونگ نے چین ۔ یواے ای تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ 40 برس میں قائم ہونے والا چین ۔ عرب تعاون اور نئے دور میں ممالک کے درمیان باہمی مفید تعاون ایک مثال ہے۔
