چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین کی فوتیان بندرگاہ پر ایک ڈورن سامان کی ترسیل کررہا ہے۔ (شِنہوا)
شین زین (شِنہوا) شین زین کی فوتیان بندرگاہ میں ایک ڈرون ڈیلیوری روٹ باضابطہ طور پر فعال ہوگیا ہے جو کہ بندرگاہ کے علاقے میں پہلا باقاعدہ روٹ ہے۔
آرڈر دینے کے 10 منٹ سے بھی کم وقت میں گاہکوں کو ان کا سامان فراہم کر دیا جا ئے گا۔ ہانگ کانگ اور شین زین کے درمیان سفر کرنے والے افراد سرحدی چوکی کے قریب ترسیل خدمات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔



