چین ، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر بن ژو میں واقع اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتی پارک کے ایک ہینگر میں ایک ملازم طیارےکو جوڑ رہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 11 بڑے اعلیٰ ٹیکنالوجی زونز نے ملک میں مصنوعی ذہانت کی صنعت میں جدت کو فروغ دینے کےلئے تعاون پر مبنی ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے اوائل میں بیجنگ میں اس نیٹ ورک کے قیام بارے منعقدہ ایک کانفرنس میں بتا یا گیا ہے کہ نئےقائم ہونے والے نیٹ ورک میں ملک بھر کے 11 بڑے اعلیٰ ٹیکنالوجی زونز شامل ہیں۔
ان میں چین کی سیلیکون ویلی کے طور پر مشہور بیجنگ کا ژوانگ گوان کن اور شنگھائی، نان جنگ، سوژو، ہانگ ژو، ہیفے، چھنگ ڈاؤ، ووہان، شین زین، چھنگ دو اور شی آن کے زونز شامل ہیں۔
وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے منصوبہ بندی محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وو جیا شی نے امید ظاہر کی ہےکہ یہ تعاون پر مبنی جدت کا نیٹ ورک ایک کھلے اور جامع نکتہ نظر کے ذریعے چین میں مصنوعی ذہانت کی جدت کے لیے وسیع مواقع فراہم کرے گا ۔
