اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسنگاپور کے چھانگی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدو رفت میں 10...

سنگاپور کے چھانگی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدو رفت میں 10 فیصد اضافہ

سنگا پور کے چھانگی ہوائی اڈے پر مسافروں کی لمبی قطا ریں دیکھی جا سکتی ہیں۔(شِنہوا)

سنگاپور(شِنہوا)سنگاپور کے چھانگی ہوائی اڈے پر جولائی سے ستمبر تک تیسری سہ ماہی میں مسافروں کی ایک کروڑ 68 لاکھ آمدورفت ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 10 فی صد زائد ہے۔

ہوائی اڈے  نے بدھ کے روز  بتایا کہ ہوائی اڈے نے  تیسری سہ ماہی میں 92 ہزار 100 پروازوں کو نمٹا یا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 7.5 فیصد اضافے کو ظاہر کر تا ہے۔

چینی مین لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیااور تھائی لینڈ پا نچ ایسے سر فہرست مما لک میں شا مل ہیں جہا ں سے چھانگی ہوائی اڈے پر لو گوں نے بڑی تعداد میں سفر کیا۔

چھانگی  ہوائی اڈے کے مطابق چینی مین لینڈ اور سنگاپور کے درمیان مسافر وں کی آ مدورفت میں زبردست اضافہ جاری ہے،  تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ چھانگی کا سب سے بڑا  مارکیٹ ذریعہ بن گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!