اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی ایوارڈ پہلی بار بیرون ملک دیا جائے گا

شنگھائی ایوارڈ پہلی بار بیرون ملک دیا جائے گا

چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ 2024 چا ئنہ ٹوائے ایکسپو کا منظر۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) شہروں میں پائیدار ترقی کا عالمی ایوارڈ (شنگھائی ایوارڈ) رواں سال پہلی بار بیرون ملک دیا جائے گا۔

شنگھائی بلدیہ حکومت نے  ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کہ یہ ایوارڈ 31 اکتوبر کو شہروں کے عالمی دن پر مصری شہر اسکندریہ میں دیا جائے گا۔

شنگھائی ایوارڈ یواین ۔ ہیبی ٹیٹ اور بلدیہ شنگھائی نے شروع کیا تھا ۔یہ دنیا بھر کے ان شہروں اور بلدیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے پائیدار ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 کے ساتھ ساتھ نئے شہری ایجنڈے پر عمل درآمد میں نمایاں ترقی اور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس اہم عالمی ایوارڈ کا مقصد شہروں کی ترقی، حکمت عملی اور اقدامات کو ایک جامع نکتہ نگاہ سے اس کے سیاق و سباق میں دیکھنا ہے۔ جغرافیائی طور پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک آزاد بین الاقوامی جیوری ایوارڈ کی درخواستوں کا جائزہ لے گی اور فاتحین کے ناموں کی سفارش کرے گی۔

اس سالانہ ایوارڈ کی پہلی تقریب 2023 میں ہوئی تھی ۔ ہرسال ایوارڈ حاصل کرنے والے شہروں کی تعداد 5 سے زائد نہیں ہوگی ۔ ایوارڈ کی تقریب ایک بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر منعقد ہوگی اور کامیاب شہروں کو ایک علامتی پلیٹ اور ٹرافی دی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!