چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ایپل کے سی ای او ٹم کک ایپل کے نئے مرکزی سٹور کے افتتاح میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جن ژوانگ لونگ نے ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کی ہے۔
چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں دونوں نے چین میں ایپل کی ترقی، آن لائن ڈیٹا کے تحفظ کے انتظام اور کلاؤڈ سروسز سمیت کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
جن ژوانگ لونگ نے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی وسعت میں مسلسل اضافہ کیا ہے تاکہ غیر ملکی کمپنیوں کے لئے ملک میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔
چینی وزیر نے کہا چین بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مزید مواقع اور بہتر کاروباری ماحول کی فراہمی کے مقصد کے تحت اعلیٰ معیار کی وسعت کے فروغ، ڈیجیٹل معیشت کے قیام اور روایتی صنعتوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالنے کا عمل جاری رکھے گا۔
چینی وزیر نے امید ظاہر کی کہ ایپل چینی منڈی کے ساتھ اپنے روابط مضبوط بنائے گا، تخلیقی کوششوں میں اضافہ کرے گا اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فوائد سمیٹنے کے لئے چینی کمپنیوں کے ساتھ ترقی کرے گا۔
ٹم کک نے کہا کہ ایپل چین کے پیش کردہ وسعت کے مواقع سے مستفید ہونے کا خواہشمند ہے۔ایپل صنعتوں اور ترسیلی ربط کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھے گا۔
