اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ، شنشی سے قازقستان کے الماتے کے لئے نئے مال بردار...

چین ، شنشی سے قازقستان کے الماتے کے لئے نئے مال بردار روٹ کا آغاز

چین، شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن میں 12 ویں ایکسپو سنٹرل چائنہ میں شرکاء نما ئشی مصنوعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی کے صدرمقام تائی یوآن اورقازقستان کے شہر الماتے کے درمیان فضائی مال برداری کے ایک نئے روٹ کا آ غاز ہو گیا ہے۔

تائی یوآن کسٹمز کے مطابق کپڑوں اور روزمرہ سامان سے بھرے ایک مال بردار جہاز نے پیر کی صبح تائی یوآن ووسو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے الماتے کے لئے اڑان بھری۔

اس دو طرفہ روٹ پر پروازیں ہفتے میں دو بار پیر اور جمعہ کو چلائی جائیں گی۔ مستقبل میں دیگر اقسام کا سامان بھی اس روٹ سے بھیجا جائے گا۔

کسٹمز نے کہا کہ پہلی پرواز سے شنشی کو وسط ایشیائی ملک سے ملانے والا یہ فضائی راستہ باضابطہ طور پر کھل گیا ہے۔ اس سے فریقین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تبادلوں میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!