مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ری پبلکن صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا حامی ہوں مگر یہ الیکشن مختلف ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں انتہائی کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جبکہ کاملا ہیریس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے۔
کاملا ہیرس پاپولر ووٹ ایک اعشاریہ چھ فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹرول کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات 53 فیصد ہیں۔
