اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی صدر نے عالمگیریت اور کثیرالجہتی تعاون کیلئے برکس کا کردار اہم...

چینی صدر نے عالمگیریت اور کثیرالجہتی تعاون کیلئے برکس کا کردار اہم ستون قرار دے دیا

روس کے شہر قازان میں قازان کریملن کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

قازان(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے روس کے شہر قازان میں برکس سربراہ اجلاس 2024 میں رہنماؤں کی باضابطہ ملاقاتوں سے قبل کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے میں برکس کے کردار کو "ستون” کے طور پر اجاگر کیا۔

چینی صدرنے اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ برکس میکانزم ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے لئے دنیا کا سب سے اہم پلیٹ فارم ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں گزشتہ برس برکس گروپ کی رکنیت میں توسیع کے بعد قازان سربراہ اجلاس  پہلا بالمشافہ اجلاس  ہے۔ جمعرات تک جاری رہنے والے سربراہ اجلاس میں 30 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

چینی صدر نے سر براہ اجلاس کے چئیر مین پوتن سے کہا کہ وہ برکس تعاون کے طریقہ کار کی آئندہ کی ترقی کے بارے میں پوتن اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی توقع رکھتے ہیں تاکہ عالمی جنوب کے لئے مزید مواقع حاصل کئے جاسکیں۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق روس کی برکس صدارت کی اہم ترجیحات میں سے ایک نئے ارکان کو برکس کے نظام کار میں شامل کرنا ہے۔ عملی تعاون کے دیگر شعبوں میں تجارت اور براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کم کاربن والی معیشت کی طرف متوازن اور منصفانہ منتقلی کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔

بیجنگ نارمل یونیورسٹی میں برکس تعاون تحقیقاتی مرکز کے ڈائریکٹر وانگ لی کا کہنا ہے کہ برکس ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ گروپ کے مستقبل کی ترقی کے لئے تزویراتی روابط اور عملی تعاون پر اتفاق رائے کو مستحکم کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!