اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستان ،سموگ، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا،اوسط شرح 535 تک...

 ،سموگ، لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا،اوسط شرح 535 تک پہنچ گئی

صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 535 کی خطرناک حد سے بھی تجاوز کر گئی۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق آلودگی پھیلانے میں سب سے مرکزی کردار دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کا ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، موٹر سائیکل رکشے، لوڈر رکشے شہر کی سڑکوں پر بغیر کسی لائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے کھلے عام سموگ کی شرح میں اضافہ کرنے لگے۔

آلودگی کی بڑھتی شرح بیماریوں کا سبب بننے لگی، آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری جیسی بیماریاں تیزی سے لاہور میں پھیلنے لگی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جلد شہر میں مصنوعی بارش کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

فضائی آلودگی کے باعث سکول کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کیلئے سکول صبح 8 بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے، سکول کھلنے کا نیا وقت 28 اکتوبر تا 31 جنوری 2025 تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی اور ہر قسم کی آوٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!