ہیڈلائن: چین کے شہر لویانگ کے حوالے سے پاکستانی صحافیوں کے تاثرات
جھلکیاں:
پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور صحافیوں کا چین کے شہر لویانگ کا مطالعاتی دورہ، ثقافت اور ترقی سے بھرپور شہر کی رنگارنگی نے صحافیوں کو حیران کر دیا۔ چین نے جس طرح اپنے آثار قدیمہ کو محفوظ بنایا ہے ان تجربات سے پاکستان بھی استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔
تفصیلی خبر:
پاکستانی میڈیا وفد نے چین کےوسطی صوبے ہینان کے شہر لویانگ کی ثقافت اور ترقی کے مشاہدے کے لئے چند روز پہلے مطالعاتی دورہ کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): پلوشہ افراز عباسی، سوشل میڈیا انفلوئنسر، پاکستان
"یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا، جسے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔ مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں کسی پریوں کی داستان کا حصہ بن گئی ہوں۔ یہ تجربہ تہذیب و ثقافت اور روایت سے بھرپور تھا۔ اس دورے کے دوران مجھے کسی بھی لمحے محسوس نہیں ہو کہ یہ فلمی منظر ہے بلکہ مجھے لگا کہ میں اس منظر کا حصہ ہوں اورشاید اسی لئے مجھے چین بہت اچھا لگاہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): فیصل صدیقی، بلاگرتاریخی موضوعات، پاکستان
"یہ سب سے خوبصورت اور تاریخی جگہ ہے جو میں نے آج تک دیکھی ہے۔ ایک مورخ کی حیثیت سے، یہ میرے لئے ایک خزانے سے کم نہیں۔ یہ بہت خوبصورت ہے اور یہ کیسے تراشا گیا ہو گا، آپ اس کا ڈیزائن دیکھ سکتے ہیں۔”
مقامی کمیونٹی سینٹر
وائی ٹی او زرعی کاشت کاری میوزیم
ساؤنڈ بٹ 3 (انگریزی): شفقت علی، صحافی دی نیشن اخبار، پاکستان
"پاکستان ایک زرعی ملک ہےاور ہم چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ہمارے "بے لوث” بھائی کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ ہماری بہت زیادہ مدد کی ہے۔”
ارلیٹو سائٹ میوزیم، ژیا دارالحکومت
زین زوانگ گاؤں
ضلع ،یانشی
لویانگ پولی ٹیکنک
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): معراج فاروق، پاکستانی صحافی
"میں نے چین میں جو کچھ دیکھا وہ بالکل حیرت انگیز ہے۔ چین نے اپنے آثار قدیمہ کو حیران کن طریقے سے محفوظ کیا ہے اور پاکستان اس سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔”
لوئی یی قدیم شہر
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ماہ زیب عباسی، سوشل میڈیا انفلوئنسر، پاکستان
"ہیلو ، میرا نام ماہ زیب عباسی ہےاور میں پاکستان سے ہوں۔ یہ شہر بہت خوبصورت ہے،ایسا لگتا ہے جیسے ہم پرانے زمانے میں واپس آ گئے ہوں ۔ یہاں بہت سے لوگ روایتی چینی لباس پہن کر خوبصورت لگ رہے ہیں۔ مجھے یہ شہر بہت پسند آیاہے. میں چاہوں گی کہ دوسرے لوگ بھی یہاں آئیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): پاکستانی میڈیا اہلکار
"اس کاتو صرف ایک ہی مطلب ہے کہ پاک چین دوستی زندہ باد۔”
لویانگ ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link