اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسگلوبل لنک |کمبوڈیا کے تاجر ، ٹرانسپورٹر چینی سیاحوں کے اضافے کے...

گلوبل لنک |کمبوڈیا کے تاجر ، ٹرانسپورٹر چینی سیاحوں کے اضافے کے منتظر

ہیڈ لائن: گلوبل لنک |کمبوڈیا کے تاجر ، ٹرانسپورٹر چینی سیاحوں کے اضافے کے منتظر

جھلکیاں:

کمبوڈیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سیام ریپ انگ کور پر دکاندار اور ٹیکسی ڈرائیورز چینی سیاحوں کی  آمد کے منتظر ہیں۔وزارت سیاحت کے مطابق رواں سال جنوری سے اگست تک 5 لاکھ 38 ہزارسے زائد چینی سیاحوں نے کمبوڈیا کا رخ کیا۔

تفصیلی خبر

کمبوڈیا کی سیاحتی بحالی میں تیزی آنے کے ساتھ شمال مغربی صوبے سیام ریپ  کے دکاندار اور ٹرانسپورٹرز  بڑے پیمانے پر چینی سیاحوں کی واپسی کے منتظر ہیں۔

سیام ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کپڑے، ہینڈ بیگ، کاسمیٹکس، مشروبات، پینٹنگز اورمجسموں کے مختلف تحائف ،سیاحوں کے لئے دکانوں پر سجے ہوتے ہیں۔

دکان میں معاون چیا رینا کا اس حوالے سے کہنا  ہے کہ چینی سیاحوں کی موجودگی کمبوڈیا کی سیاحتی صنعت کے فروغ اور مقامی لوگوں کی معیشت بہتر بنانے کے لئے اہم ہے۔

 ساؤنڈ بائٹ 1(کمبوڈین ): چیا رینا،  ملازمہ گفٹ شاپ ،سیام ریپ انگ کور انٹرنیشنل ایئرپورٹ 

"میں چاہتی ہوں  کہ کمبوڈیا میں مزید چینی سیاح آئیں۔سیاحوں کی موجودگی کمبوڈیا کی معیشت کو مضبوط کرے گی۔ چینی سیاح مقامی مصنوعات جیسے پینٹنگز، چھوٹے مجسمے، اور ریشمی اسکارف خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔عموماً سیاح یہاں سے بہت سے تحائف خریدتے ہیں۔”

وزارت سیاحت کے مطابق رواں سال جنوری سے اگست تک 5 لاکھ 38 ہزارسے زائد چینی سیاح کمبوڈیا آئے۔ سیاحوں کی  تعداد میں یہ اضافہ  47.7 فیصد  ہے۔ 50 ہزار 431 چینی سیاحوں نے صدیوں پرانے انگ کور پارک کی بھی سیر کی ۔یہ تعداد 2019 میں وباء سے پہلے کے 23 لاکھ 60 ہزار چینی سیاحوں  کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2(کمبوڈین): ہینگ سری لیپ، تحائف کی دکان کا  مالک، انگ کور واٹ مندر

 ” میں چینی سیاحوں کی بڑی تعداد کو کمبوڈیا میں دیکھنا چاہتی ہوں،جتنے زیادہ وہ انگ کور واٹ کا دورہ کریں گے، مقامی لوگوں کی آمدنی اتنی ہی بڑھے گی۔”

ساؤنڈ بائٹ  3(کمبوڈین): لینگ سوک چھے، ٹیکسی ڈرائیور،  سیام ریپ انگ کور انٹرنیشنل ایئرپورٹ

” بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بطور ٹیکسی ڈرائیور، میں چاہتا ہوں کہ چینی یا دیگر غیر ملکی سیاح سیام ریپ اور ملک کے دیگر صوبوں میں آئیں۔میری چینی سیاحوں سے درخواست ہے کہ وہ انگ کور واٹ اور کمبوڈیا کے دیگر مقامات کا بھی دورہ کریں۔”

ساؤنڈ بائٹ  4(کمبوڈین ): پروم ملائی، وین ٹیکسی ڈرائیور،  سیام ریپ انگ کور انٹرنیشنل ایئرپورٹ

 "میں چاہتا ہوں کہ چینی سیاحوں کی تعداد بڑھ جائے، تعداد جتنی زیادہ ہوگی ٹیکسی ڈرائیوروں اور صوبے کے لوگوں کے لیے اتنے ہی زیادہ روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔”

 کمبوڈیا کی معیشت کے چار بنیادی ستونوں میں سےسیاحت ایک ستون  ہے، دیگر معاشی  ستونوں میں کپڑوں کی برآمد، زراعت، اور تعمیرات و رئیل اسٹیٹ شامل ہیں۔

سیام ریپ، کمبوڈیا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!