اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکشی جن پھنگ کا چین اور لاؤس پر بیلٹ اینڈ روڈ تعاون...

شی جن پھنگ کا چین اور لاؤس پر بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کیلئے ماڈل تشکیل د ینے کے لئے زور

چین کے صدر شی جن پھنگ سے لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولتھ روسی شہر قازان میں ملاقات کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

قازان(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور لاؤس پر زور دیا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لیے ایک ماڈل تشکیل دیں۔

لاؤ پیپلز ریوولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولتھ سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کو چائنہ۔لاؤس ریلوے کی ترقی کو مستحکم بنانے اور چائنہ۔ لاؤس اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے۔

چینی صدر 16 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شہر قازان پہنچے ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے پر اہم اتفاق رائے کا حوالہ دیتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ملکوں کے مختلف محکموں اور خطوں نے اس اتفاق رائے پر فعال طور پر عملدرآمد کیا۔اس سے رابطے، تجارت، سرمایہ کاری، عوامی سطح پر روابط اور ثقافتی تبادلوں جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کو فروغ ملا ہے۔

شی  نے کہا کہ چین لاؤس کے ساتھ تبادلوں اور باہم سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ چین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولتھ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے چین کادورہ کیا اور شی جن پھنگ کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-لاؤس تعلقات کے قیام کے لیے لائحہ عمل کی ایک نئی دستاویز پر دستخط کئے تھے، جس پر مئوثر طریقے سے عملدرآمد کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!