چین کے صدر شی جن پھنگ ویتنام کے صدر لوانگ کوانگ سے مصافحہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے لوانگ کوانگ کو ویتنام کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے ویتنامی رہنماؤں کے ساتھ قریبی تزویراتی روابط برقرار رکھے ہیں۔ ہم نے مشترکہ طور پر چین۔ ویتنام تعلقات کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام کے نئے دور کے لئے قیادت کی ہے۔
چینی صدر نے اگست میں ویتنام کے اُس وقت کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے جنرل سیکرٹری تولام کے دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی لام کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی اور مشترکہ مستقبل کے حامل چین۔ ویتنام معاشرے کے قیام کے لئے اتفاق رائے طے پایا تھا۔
چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں اور دونوں جماعتوں کے اعلیٰ سطح پر ہونے والے اتفاق رائے پر مشترکہ عملدرآمد کراتے ہوئے چین۔ ویتنام جامع تزویراتی شراکت داری کے مزید عملی نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ چین۔ ویتنام تعلقات کی مضبوطی کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور کوانگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
